عاصمہ جہانگیر کا پاکستان کے حالات پر تبصرہ

August 6, 2013 at 09:43 ,
عاصمہ جہانگیر پاکستان کی پروگریسو خواتین میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کچھ ایسی باتیں بھی بیان کی جنہیں زبان پر لانا ہر دل گردے کا کام ہے۔ ٹاک شوز میں عموماً دوطرفہ موقف بیان کر کے بات الجھا دی جاتی ہے۔ لیکن اس موقع پر انہوں نے اپنی باتیں کھل کر نہ صرف بیان کیں بلکہ ان کی وضاحت بھی کی۔ پالیسی ساز اگر ان باتوں پر عمل کریں تو یقیناً ہمارا ملک امن و سکون کا گہوارا بن سکتا ہے۔

“مذہب کے نام پر ملیٹنسی کرنیوالوں کا کسی نے کبھی کچھ نہیں بگاڑا تو یہ پاکستان کو کیوں تختہ مشق بنا رہے ہیں”

اس انٹرویو میں جہاں انہوں نے طالبان سے بات چیت کی حمایت کی وہیں یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے مفاد میں یہ بات چیت کن رموز کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

اسی طرح جنرل مشرف کی پاکستان واپسی اور بلوچستان کے مسئلے، میڈیکل کالج کی جان بحق ہونیوالی طالبات اور خروٹ آباد واقعہ پر بھی بڑی شائستگی سے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ایسا حل جو دونوں اطراف قابل قبول ہو اسکی گائیڈ لائن بھی مہیا کی۔

یہ انٹرویو مورخہ 28 جون 2013 کو پروگرام ٹارگٹ پوائینٹ پر نشر ہوا تھا۔

Related Posts

Comments

comments

Leave a reply

required

required

optional



+ five = 11

%d bloggers like this: