تندور ہے یا نائن زیرو؟

December 22, 2014 at 10:24
روٹی کو انسانی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے
صوفیاء کرام نے روٹی پر بہت کچھ لکھا ہے
توں کی جانے یار امیرا
روٹی بندہ کھا جاندی اے

اسی طرح شاکر شجاآبادی فرماتے ہیں
میڈا رازق رعایت کر نمازاں رات دیاں کردے
جو روٹی رات دی پوری کریندیاں شام تھی ویندی

گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان سے یار لوگوں کی حس مزاح پھڑک اٹھی کیونکہ وزیرموصوف کا بیان بھی کچھ خاص سنجیدگی کا حامل نہیں۔
شہزاد سرور کی وال سے کچھ مزاح سے بھرپور سٹیٹس آپ کی خدمت میں پیش ہیں؛
سپریم کورٹ کے اندر فل بنچ تندور کی تعمیر کا حکم جاری
ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آخری تندور تک جایں گے
تمام مشکوک تندوروں سے نکلی روٹیوں کی دوبارہ گنتی کی جاے گی…کمیشن کا قیام

جناب اسپیکر:
سارے دہشتگرداپنی اپنی روٹیاں خود لینےجائیں سستی اور کاہلی موت کا سامان بن سکتی ہے
کیونکہ کوئی دیکھےنہ دیکھےتندوروالا تو دیکھے گا

تندور سے روٹیاں نادرا کے مصدقہ کارڈ کے بغیر ممکن نہیں ہو گا.
شیرمال اور نانختایٴ کی تعداد کا تعین مشاورت سے طے کا جاے گا
تافتان اور مولی پراٹھے کی حد ١۵٠ مقرر کر دی گئی
اگر کوئی کھانے کے ساتھ زیادہ رائتہ مانگتا ھے تو اس پر بھی نظر رکھی جائے۔
– وزارت_ حکومت _ تجربہ_کاران

چینلز پر براہ راست تندور دکھانے سے شدت پسندی بڑھے گی ، چینل کا لائسنس منسوخ ہو جاے گا :پیمرا
تندور سے جمہوریت کو خطرہ ہے
تندور والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔۔۔ الطاف بھائ کی تازہ خارش

تم کیا جانو پچاس روٹیوں کی قدر دیو بابو …ایک دہشتگرد کے پیٹ کا سامان ہوتی ہیں پچاس روٹیاں

اگلے ہفتے قرآن خوانی کے بعد دال روٹی تقسیم کرنے کا اراده تھا مگر وزیرِ داخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد دال کے ساتھ دس روپے فی کس تقسیم کروں گا

جس نے ولیمے کیلیے روٹیاں لگوانی ہوں وہ پہلے تیس بندوں کا اہتمام کرے پھر آرڈر دے
تاکہ ہر بندہ چالیس چالیس روٹیاں لا سکے: حکومتِ روٹستان

پچاس روٹیاں ایک شریف انسان کو دہشتگرد بنا سکتی ہیں

ہنگامہ ہےکیوں برپا روٹی ہی تو لی ہے
ڈاکہ تو نہیں ڈالا چوری تو نہیں کی ہے

کھایا پیا کچھ نہیں پچاس روٹیاں لگوائی جیل

پس ثابت ہوا دهشت گرد تنوری روٹی ، اور وه بھی زیاده مقدار میں کھاتے ، وزیر جہالت

اس طرح کی روٹی اکثر خود کش بمبار اوڑھ کر گهومتے ہیں

Related Posts

Comments

comments

Leave a reply

required

required

optional



8 + seven =

%d bloggers like this: