اردو کا ڈیجیٹل دور

August 2, 2013 at 02:12 ,
امام دین؛

اردو زبان برصغیر کے لوگوں کی پہچان ہے، اب جبکہ دنیا قلم کی بجائے کی بورڈ سے لکھنے کو ترجیح دیتی ہے تو اس زبان کو زندہ رکھنے اور جائز مقام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دور جدید کے تقاضوں سے اسے ہم آہنگ کیا جائے۔
آج کل کمپیوٹر اورسمارٹ فون کا زمانہ ہے۔ اس پوسٹ میں ان برقی آلات پر اردو لکھنے کے آسان طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لیے ان پیج اردو ایک روائتی سافٹ وئیر ہے۔لیکن اس کا اطلاق محدود ہے۔ اب جبکہ مائیکروسافٹ نے اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز میں اردو کی سہولت پہلے سے شامل کر رکھی ہے تو ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ کیسے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ یہ سطور اسی مقصد کے گرد گھومتی ہیں۔

ونڈور وسٹا، سیون اور ایٹ پر یہ کام بہت آسان ہے

۱:-پاک اردو انسٹالر انسٹال کریں۔
۲:-مقتدرہ اردو کی ویب سائیٹ سے اپنے کمپیوٹر کی مناسبت سے اردو کی بورڈ لے آؤٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں ۔
vista-taskbar

۳:-یہ قدم صرف ونڈوز ایکس پی کے استعمال کنندگان کیلیے ہے۔
اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو یہ اقدام لیں؛
سٹارٹ پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں۔
ریجنل اینڈ لیگویج پر ڈبل کلک کریں۔
xp-regional-language
لینگویج ٹیب پر کلک کر کے انسٹال رائیٹ ٹو لیفٹ لینگویجز پر کلک کریں۔ آپ کو اس مقصد کے لیے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی بھی ضرورت ہو گی۔
install-complex-scripts
اوکے پر کلک کریں اور انسٹالیشن مکمل ہونے دیں، پھر ڈیٹیلز پر کلک کریں۔
text-services
اردو پر زبان منتخب کریں، نیچے سے کی بورڈ اردو فینوٹک منتخب کر کے اوکے کریں۔
add-input-language
xp-taskbar

اب آپکا کمپیوٹر اردو لکھنے کے لیے تیار ہے، دائیاں Altاور دائیاں شفٹ ایک شارٹ کی ہے جو کمپیوٹر کی لکھائی بدل کر اردو کر دیتی ہے واپس انگلش لکھائی کے لیے بائیاں Alt اور بائیاں شفٹ دبائیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو لکھنا
پہلے دائیں سے بائیں ٹیکسٹ کی سمت منتخب کریں۔ اس کی شارٹ کی Alt دبائیں پھر Yدبائیں۔
MS-Word
فونٹ لسٹ میں سے اردو نستعلیق منتخب کریں اور اپنی تحریر ٹائپ کرنا شروع کریں۔
MS-Word-font
اب آپ ان پیج اردو کے مجتاج نہیں رہے اور مائیکروسافٹ ورڈ کے تمام فیچر اردو کیساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ فون پر اردو لکھنا
go-keyboard
گو کی بورڈ اینڈرائیڈ پر گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے آن کریں۔
go-urdu-keyboard
اسکا گو اردو پلگ ان بھی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور اینڈرائیڈ پر اردو کے مزے لیں۔

Related Posts

Comments

comments

Leave a reply

required

required

optional



nine − 6 =

%d bloggers like this: